ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک کی طرف سے فراہم کیا گیا ضروتمندوں کو راشن

بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک کی طرف سے فراہم کیا گیا ضروتمندوں کو راشن

Sat, 11 Apr 2020 16:24:31    S.O. News Service

بھٹکل 11/اپریل (ایس او نیوز) لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشکلات میں پھنسے ہوئے غریب لوگوں کو راحت رسانی کے طو ر پر بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک کی طرف سے راشن کٹس تقسیم کیے گئے۔

 موصولہ اطلاع کے مطابق 10اپریل کو بھٹکل تعلقہ کے دور دراز مقاما ت اور گرام پنچایتوں کے حدود میں بلسے، تودلّی، نریکولی، کوڈسولی، گوڈیگار بولے،جنتا کالونی، بائیلور، اسارکیری، ناڈاورکیری، وینکٹاپور، گوڈی ہتّل، موڈ شیرالی، سونارکیری، ڈی پی کالونی،جوگی منے، کدرے بیرپا روڈ، کاسموڈی چوتنی وغیرہ میں غریب ضرورتمندوں کو راشن کٹس تقسیم کیے گئے۔ 

 سنیل نائک کے بیان کے مطابق بوتھ لیول پر اپنے کارکنان کے ذریعے ضرورتمندوں کا سروے کرنے کے بعد انہی کارکنان کی مدد سے ان علاقوں میں 882 خاندانوں کو راشن پہنچایاگیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کی اس خدمت کے لئے تعاون کے طور پر آر این ایس گروپ مرڈیشورکی طرف سے ایک لاکھ روپے مالیت کے چاول اور دال فراہم کی گئی تھی۔
 


Share: